ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سانپ کو غیر زہریلا سمجھنا پڑا مہنگا - ایک شخص نے گنوائی جان

منگلورو : سانپ کو غیر زہریلا سمجھنا پڑا مہنگا - ایک شخص نے گنوائی جان

Sat, 14 Sep 2024 00:44:43    S.O. News Service

منگلورو 13 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر کے بجپے علاقے میں واقع ایک مکان کے باہر نظر آنے والے سانپ کو غیر زہریلا سمجھنے اور اسے پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص نے اپنی جان گنوائی جس کی شناخت رامچندرا پجاری (55 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ جب رہائشی کمپاونڈ میں چھوٹا سا سانپ نظر آیا تو اسے غیر زہریلا سمجھ کر رام چندرا نے بڑی بے احتیاطی کے ساتھ پکڑ لیا ۔ در اصل وہ ایک رسیلس وائپر تھا جو انتہائی خطرناک اور زہریلا ہوتا ہے ۔ جب پجاری اس سانپ کو ہاتھ میں اٹھا کر دوسروں کو دکھا رہا تھا تو اچانک سانپ نے اس کے ہاتھ پر ڈس لیا ۔ 

    رام چندرا پجاری نے سانپ کے ڈسنے کو معمولی سمجھا اور اس پر زیادہ توجہ نہیں دی اور اپنے گھر چلا گیا ۔ شام کے وقت جب اس کی طبیعت بگڑنے لگی تو اسے منگلورو کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ لیکن علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے آج اس کی موت واقع ہوگئی ۔ 


Share: